ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں گھر کے باہر کھڑی کی گئیں 3بائک آگ میں جل کر خاک

بھٹکل میں گھر کے باہر کھڑی کی گئیں 3بائک آگ میں جل کر خاک

Sun, 22 Apr 2018 20:55:46    S.O. News Service

بھٹکل:22/اپریل (ایس او نیوز)گھر سے ایک قدم فاصلے پر کھڑی گئیں 3بائکس آگ میں جل کر خاک ہونے کاواقعہ ماوین کوروے ، تلگوڈ حدود سنیچر کی رات 2اور 3بجے کے درمیان پیش آیا ہے۔

نذر آتش ہوئی بائکس بھٹکل کریکال کے رمیش ناگپا کھاروی ، ہوناور ٹونکا کے مکین ناگراج ناگیش تانڈیل ، نارائن گنپتی میستا کی ملکیت بتائی جارہی ہیں۔ یہ تینوں ماوین کوروے تلگوڈ کے انپا کھاروی خاندان کی شادی میں شرکت کے لئے پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آگ میں جل کر خاک ہوئی بائکس کے متعلق ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے کہ آخر آگ لگی کیسے؟ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں شکایت درج ہوئی ہے جانچ جاری ہے۔

 


Share: